لیکن مَیں جو کچھ ہوں اللہ کے فضل ہی سے ہوں۔ اور جو فضل اُس نے مجھ پر کیا وہ بےاثر نہ رہا، کیونکہ مَیں نے اُن سب سے زیادہ جاں فشانی سے کام کیا ہے۔ البتہ یہ کام مَیں نے خود نہیں بلکہ اللہ کے فضل نے کیا ہے جو میرے ساتھ تھا۔
TSK
TSK · رومیوں 16:12
Treasury of Scripture Knowledge references in کتابِ مقدّس.
آپ ایسے لوگوں کے تابع رہیں اور ساتھ ہی ہر اُس شخص کے جو اُن کے ساتھ خدمت کے کام میں جاں فشانی کرتا ہے۔
کُلسِیوں 4:12
TSK
¶ مسیح عیسیٰ کا خادم اِپَفراس بھی جو آپ کی جماعت سے ہے سلام کہتا ہے۔ وہ ہر وقت بڑی جد و جہد کے ساتھ آپ کے لئے دعا کرتا ہے۔ اُس کی خاص دعا یہ ہے کہ آپ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہیں، کہ آپ بالغ مسیحی بن کر ہر بات میں اللہ کی مرضی کے مطابق چلیں۔
¶ بھائیو، ہماری درخواست ہے کہ آپ اُن کی قدر کریں جو آپ کے درمیان سخت محنت کر کے خداوند میں آپ کی راہنمائی اور ہدایت کرتے ہیں۔
۱-تیمُتھیُس 5:17
TSK
¶ جو بزرگ جماعت کو اچھی طرح سنبھالتے ہیں اُنہیں دُگنی عزت کے لائق سمجھا جائے۔ مَیں خاص کر اُن کی بات کر رہا ہوں جو پاک کلام سنانے اور تعلیم دینے میں محنت مشقت کرتے ہیں۔