اگر کوئی پردیسی تمہارے ساتھ رہتا ہے جو فسح کی عید میں شرکت کرنا چاہے تو لازم ہے کہ پہلے اُس کے گھرانے کے ہر مرد کا ختنہ کیا جائے۔ تب وہ اسرائیلی کی طرح کھانے میں شریک ہو سکتا ہے۔ لیکن جس کا ختنہ نہ ہوا اُسے فسح کا کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہے۔
TSK
TSK · گِنتی 9:14
مراجع Treasury of Scripture Knowledge في کتابِ مقدّس.
خروج 12:48
TSK
احبار 19:10
TSK
انگور کے باغوں میں بھی جو کچھ انگور توڑتے وقت بچ جائے اُسے چھوڑ دینا۔ جو انگور زمین پر گر جائیں اُنہیں اُٹھا کر نہ لے جانا۔ اُنہیں غریبوں اور پردیسیوں کے لئے چھوڑ دینا۔ مَیں رب تمہارا خدا ہوں۔
احبار 24:22
TSK
دیسی اور پردیسی کے لئے تمہارا ایک ہی قانون ہو۔ مَیں رب تمہارا خدا ہوں۔“
اِستِثنا 29:11
TSK
عورتیں اور بچے۔ تیرے درمیان رہنے والے پردیسی بھی لکڑہاروں سے لے کر پانی بھرنے والوں تک تیرے ساتھ یہاں حاضر ہیں۔
عزرا 6:21
TSK
لیکن نہ صرف جلاوطنی سے واپس آئے ہوئے اسرائیلی اِس کھانے میں شریک ہوئے بلکہ ملک کے وہ تمام لوگ بھی جو غیریہودی قوموں کی ناپاک راہوں سے الگ ہو کر اُن کے ساتھ رب اسرائیل کے خدا کے طالب ہوئے تھے۔
اِفسِیوں 2:19
TSK
¶ نتیجے میں اب آپ پردیسی اور اجنبی نہیں رہے بلکہ مُقدّسین کے ہم وطن اور اللہ کے گھرانے کے ہیں۔